حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ بْنَ رِبْعِيٍّ الأَنْصَارِيّ َ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلاَ يَجْلِسْ حَتَّى يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ ‏"‏‏.‏

Narrated Abu Qatada bin Rabi Al-Ansari;: The Prophet (PBUH) said, "If anyone of you enters a Mosque, he should not sit until he has offered a tworak` at prayer." ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سیف بن سلیمان نے بیان کیا کہ میں نے مجاہد سے سنا ، انہوں نے فرمایا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ( مکہ شریف میں ) اپنے گھر آئے ۔ کسی نے کہا بیٹھے کیا ہو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ آ گئے بلکہ کعبہ کے اندر بھی تشریف لے جا چکے ہیں ۔ عبداللہ نے کہا یہ سن کر میں آیا ۔ دیکھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ سے باہر نکل چکے ہیں اور بلال رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہیں ۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے بلال ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ میں نماز پڑھی ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں پڑھی تھی ۔ میں نے پوچھا کہ کہاں پڑھی تھی ؟ انہوں نے بتایا کہ یہاں ان دو ستونوں کے درمیان ۔ پھر آپ باہر تشریف لائے اور دو رکعتیں کعبہ کے دروازے کے سامنے پڑھیں اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی دو رکعتوں کی وصیت کی تھی اور عتبان نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما صبح دن چڑھے میرے گھر تشریف لائے ۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنا لی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 19 Hadith 1167
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 2 Book 21 Hadith 264