حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ غَيْرَ رِجْلَيْهِ، وَغَسَلَ فَرْجَهُ، وَمَا أَصَابَهُ مِنَ الأَذَى، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ، ثُمَّ نَحَّى رِجْلَيْهِ فَغَسَلَهُمَا، هَذِهِ غُسْلُهُ مِنَ الْجَنَابَةِ‏.‏

Narrated Maimuna: (the wife of the Prophet) Allah's Messenger (PBUH) performed ablution like that for the prayer but did not wash his feet. He washed off the discharge from his private parts and then poured water over his body. He withdrew his feet from that place (the place where he took the bath) and then washed them. And that was his way of taking the bath of Janaba. ہم سے محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا اعمش سے روایت کر کے ، وہ سالم ابن ابی الجعد سے ، وہ کریب سے ، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ، وہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے بتلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے وضو کی طرح ایک مرتبہ وضو کیا ، البتہ پاؤں نہیں دھوئے ۔ پھر اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جہاں کہیں بھی نجاست لگ گئی تھی ، اس کو دھویا ۔ پھر اپنے اوپر پانی بہا لیا ۔ پھر پہلی جگہ سے ہٹ کر اپنے دونوں پاؤں کو دھویا ۔ آپ کا غسل جنابت اسی طرح ہوا کرتا تھا ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 5 Hadith 249
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 1 Book 5 Hadith 249