حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ ـ رضى الله عنهم ـ دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَقَالَ يَا بُنَيَّةِ لاَ يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا حُبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِيَّاهَا ـ يُرِيدُ عَائِشَةَ ـ فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَبَسَّمَ‏.‏

Narrated Ibn `Abbas: that `Umar entered upon Hafsa and said, "O my daughter! Do not be misled by the manners of her who is proud of her beauty because of the love of Allah's Messenger (PBUH) for her." By 'her' he meant `Aisha. `Umar added, "Then I told that to Allah's Messenger (PBUH) and he smiled (on hearing that). ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ نے ، ان سے عبید بن حنین نے ، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہ آپ حضرت حفصہ کے یہاں گئے اور ان سے کہا کہ بیٹی اپنی اس سوکن کو دیکھ کر دھوکے میں نہ آ جانا جسے اپنے حسن پر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر ناز ہے ۔ آپ کا اشارہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف تھا ( حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ) کہ پھر میں نے یہی بات آپ کے سامنے دہرائی ، آپ مسکرادیئے ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 67 Hadith 5218
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 7 Book 62 Hadith 145