حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ مَعَ الْغُلاَمِ عَقِيقَةٌ‏.‏ وَقَالَ حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ وَقَتَادَةُ وَهِشَامٌ وَحَبِيبٌ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Narrated Salman bin 'Amri Ad-Dabbi, the Prophet (PBUH) said, 'Aqiqa is to be offered for a (newly born) boy. ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے ایوب سختیانی نے ، ان سے محمد بن سیرین نے ، ان سے سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ ( صحابی ) نے بیان کیا کہ بچہ کا عقیقہ کرنا چاہیئے ۔ اور حجاج بن منہال نے کہا ۔ ان سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ایوب سختیانی ، قتادہ ، ہشام بن حسان اور حبیب بن شہید ان چاروں نے خبر دی ، انہیں محمد بن سیرین نے اور انہیں حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔ اور کئی لوگوں نے بیان کیا ، ان سے عاصم بن سلیمان اور ہشام بن حسان نے ، ان سے حفصہ بنت سیرین نے ، ان سے رباب بنت صلیع نے ، ان سے سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے اور انہوں نے مرفوعاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور اس کی روایت یزید بن ابراہیم تستری نے کی ، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ نے اپنا قول موقوفاً ( غیر مرفوع ) ذکر کیا ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 71 Hadith 5471
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 1 Book 66 Hadith 379