حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ كُنْتُ رَجُلاً مَذَّاءً فَأَمَرْتُ رَجُلاً أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لِمَكَانِ ابْنَتِهِ فَسَأَلَ فَقَالَ ‏"‏ تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ ‏"‏‏.‏

Narrated `Ali: I used to get emotional urethral discharge frequently. Being the son-in-law of the Prophet (PBUH) I requested a man to ask him about it. So the man asked the Prophet (PBUH) about it. The Prophet (PBUH) replied, "Perform ablution after washing your organ (penis)." ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے زائدہ نے ابوحصین کے واسطہ سے ، انھوں نے ابوعبدالرحمن سے ، انھوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ، آپ نے فرمایا کہ مجھے مذی بکثرت آتی تھی ، چونکہ میرے گھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ( حضرت فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا ) تھیں ۔ اس لیے میں نے ایک شخص ( مقداد بن اسود اپنے شاگرد ) سے کہا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق مسئلہ معلوم کریں انھوں نے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وضو کر اور شرمگاہ کو دھو ( یہی کافی ہے ) ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 5 Hadith 269
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 1 Book 5 Hadith 269