حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُفَدِّي رَجُلاً بَعْدَ سَعْدٍ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ " ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ".
Narrated `Ali: I never saw the Prophet (PBUH) saying, "Let my parents sacrifice their lives for you," to any man after Sa`d. I heard him saying (to him), "Throw (the arrows)! Let my parents sacrifice their lives for you." ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہا مجھ سے سعد بن ابراہیم نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن شداد نے اور ان سے علی رضی اللہ عنہ نے ( دوسری سند ) ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے سعد بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا مجھ سے عبداللہ بن شداد نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے سنا ، آپ بیان کرتے تھے کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بعد میں نے کسی کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا کہ آپ نے خود کو ان پر صدقے کیا ہو ۔ میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے ۔ تیر برساؤ ( سعد ) تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں ۔
Book Ref: Sahih Bukhari Book 56 Hadith 2905
Web Ref: Sahih Bukhari Vol 4 Book 52 Hadith 154