وَعَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنَا الصَّعْبُ، فِي الذَّرَارِيِّ كَانَ عَمْرٌو يُحَدِّثُنَا عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَمِعْنَاهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ، قَالَ " هُمْ مِنْهُمْ " وَلَمْ يَقُلْ كَمَا قَالَ عَمْرٌو " هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ ".
As above (hadith 3012) ( سابقہ سند کے ساتھ ) زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے عبیداللہ سے سنا بواسطہ ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ان سے صعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ‘ اور صرف ذراری ( بچوں ) کا ذکر کیا ‘ سفیان نے کہا کہ عمرو ہم سے حدیث بیان کرتے تھے ۔ ان سے ابن شہاب ‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، ( سفیان نے ) بیان کیا کہ پھر ہم نے حدیث خود زہری ( ابن شہاب ) سے سنی ۔ انہوں نے بیان کیا کہ مجھے عبیداللہ نے خبر دی ، انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اور انہیں صعب رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ( مشرکین کی عورتوں اور بچوں کے متعلق کہ ) وہ بھی انہیں میں سے ہیں ۔ ( زہری کے واسطہ سے ) جس طرح عمرو نے بیان کیا تھا کہ » ھم من اٰبائھم « وہ بھی انہیں کے باپ دادوں کی نسل ہیں ۔ زہری نے خود ہم سے ان الفاظ کے ساتھ بیان نہیں کیا » یعنی ھم من اٰبائھم نہیں کہا بلکہ ھم منھم کہا « ۔
Book Ref: Sahih Bukhari Book 56 Hadith 3013
Web Ref: Sahih Bukhari Vol 4 Book 52 Hadith 256