حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَرْبُوعًا، بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ، لَهُ شَعَرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنِهِ، رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ، لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ‏.‏ قَالَ يُوسُفُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ إِلَى مَنْكِبَيْهِ‏.‏

Narrated Al-Bara: The Prophet (PBUH) was of moderate height having broad shoulders (long) hair reaching his ear-lobes. Once I saw him in a red cloak and I had never seen a more handsome than him." ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابواسحٰق نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانہ قد کے تھے ۔ آپ کا سینہ بہت کشادہ اور کھلا ہوا تھا ۔ آپ کے ( سر کے ) بال کانوں کی لو تک لٹکتے رہتے تھے ۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ ایک سرخ جوڑے میں دیکھا ۔ میں نے آپ سے بڑھ کر حسین کسی کو نہیں دیکھا تھا ۔ یوسف بن ابی اسحٰق نے اپنے والد کے واسطہ سے ” الی منکبیہ “ بیان کیا ( بجائے لفظ ” شحمۃ اذنیہ ) یعنی آپ کے بال مونڈھوں تک پہنچتے تھے ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 61 Hadith 3551
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 4 Book 56 Hadith 751