حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ زُبَيْدٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنِ الْمُرْجِئَةِ،، فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ ‏"‏‏.‏

Narrated 'Abdullah: The Prophet (PBUH) said, "Abusing a Muslim is Fusuq (an evil doing) and killing him is Kufr (disbelief)." ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انھوں نے زبید بن حارث سے ، کہا میں نے ابووائل سے مرجیہ کے بارے میں پوچھا ، ( وہ کہتے ہیں گناہ سے آدمی فاسق نہیں ہوتا ) انھوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے اور مسلمان سے لڑنا کفر ہے ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 2 Hadith 48
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 1 Book 2 Hadith 47