حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ كَتَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كِتَابًا ـ أَوْ أَرَادَ أَنْ يَكْتُبَ ـ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ لاَ يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلاَّ مَخْتُومًا‏.‏ فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ‏.‏ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ‏.‏ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ مَنْ قَالَ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ أَنَسٌ‏.‏

Narrated Anas bin Malik: Once the Prophet (PBUH) wrote a letter or had an idea of writing a letter. The Prophet (PBUH) was told that they (rulers) would not read letters unless they were sealed. So the Prophet (PBUH) got a silver ring made with "Muhammad Allah's Messenger (PBUH)" engraved on it. As if I were just observing its white glitter in the hand of the Prophet. ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ نے ، انہیں شعبہ نے قتادہ سے خبر دی ، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( کسی بادشاہ کے نام دعوت اسلام دینے کے لیے ) ایک خط لکھا یا لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ وہ بغیر مہر کے خط نہیں پڑھتے ( یعنی بے مہر کے خط کو مستند نہیں سمجھتے ) تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ۔ جس میں «محمد رسول الله‏» کندہ تھا ۔ گویا میں ( آج بھی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس کی سفیدی دیکھ رہا ہوں ۔ ( شعبہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ ) میں نے قتادہ سے پوچھا کہ یہ کس نے کہا ( کہ ) اس پر «محمد رسول الله‏» کندہ تھا ؟ انھوں نے جواب دیا ، انس رضی اللہ عنہ نے ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 3 Hadith 65
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 1 Book 3 Hadith 65