حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللَّهِ، مَا يَضُرُّهُمْ مَنْ كَذَّبَهُمْ، وَلاَ مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ ". فَقَالَ مَالِكُ بْنُ يُخَامِرَ سَمِعْتُ مُعَاذًا يَقُولُ وَهُمْ بِالشَّأْمِ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ هَذَا مَالِكٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذًا يَقُولُ وَهُمْ بِالشَّأْمِ.
Narrated Muawiya: I heard the Prophet (PBUH) saying, "A group of my followers will keep on following Allah's Laws strictly and they will not be harmed by those who will disbelieve them or stand against them till Allah's Order (The Hour) will come while they will be in that state." ہم سے حمیدی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سے ولید بن مسلم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابن جابر نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے عمیر بن ہانی نے بیان کیا ‘ انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ آپ نے فرمایا کہ میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ قرآن و حدیث پر قائم رہے گا ‘ اسے جھٹلانے والے اور مخالفین کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ‘ یہاں تک کہ ” امر اللہ “ ( قیامت ) آ جائے گی اور وہ اسی حال میں ہوں گے ۔ اس پر مالک ابن یخامر نے کہا کہ میں نے معاذ رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ یہ گروہ شام میں ہو گا ۔ اس پر معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا تھا کہ یہ گروہ شام میں ہو گا ۔
Book Ref: Sahih Bukhari Book 97 Hadith 7460
Web Ref: Sahih Bukhari Vol 9 Book 93 Hadith 552