حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ رَاشِدٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ شُفِّعْتُ، فَقُلْتُ يَا رَبِّ أَدْخِلِ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ خَرْدَلَةٌ. فَيَدْخُلُونَ، ثُمَّ أَقُولُ أَدْخِلِ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ أَدْنَى شَىْءٍ ". فَقَالَ أَنَسٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.
Narrated Anas: I heard the Prophet (PBUH) saying, "On the Day of Resurrection I will intercede and say, "O my Lord! Admit into Paradise (even) those who have faith equal to a mustard seed in their hearts." Such people will enter Paradise, and then I will say, 'O (Allah) admit into Paradise (even) those who have the least amount of faith in their hearts." Anas then said: As if I were just now looking at the fingers of Allah's Apostle. ہم سے یوسف بن راشد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے احمد بن عبداللہ یر بوعی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے ‘ ان سے حمید نے بیان کیا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن میری شفاعت قبول کی جائے گی ۔ میں کہوں گا اے رب ! جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہو اس کو بھی جنت میں داخل فرما دے ۔ ایسے لوگ جنت میں داخل کر دئیے جائیں گے ۔ میں پھر عرض کروں گا اے رب ! جنت میں اسے بھی داخل کر دے جس کے دل میں معمولی سا بھی ایمان ہو ۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ گویا میں اس وقت بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔
Book Ref: Sahih Bukhari Book 97 Hadith 7509
Web Ref: Sahih Bukhari Vol 9 Book 93 Hadith 600