حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنِ الأَعْلَمِ ـ وَهْوَ زِيَادٌ ـ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ رَاكِعٌ، فَرَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏"‏ زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلاَ تَعُدْ ‏"‏‏.‏

Narrated Abu Bakra: I reached the Prophet (PBUH) in the mosque while he was bowing in prayer and I too bowed before joining the row mentioned it to the Prophet (PBUH) and he said to me, "May Allah increase your love for the good. But do not repeat it again (bowing in that way). ہم سے موسیٰ بن اسمعیل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ہمام بن یحییٰ نے زیادہ بن حسان اعلم سے بیان کیا ، انہوں نے حضرت حسن رحمہ اللہ علیہ سے ، انہوں نے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ( نماز پڑھنے کے لیے ) گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت رکوع میں تھے ۔ اس لیے صف تک پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے رکوع کر لیا ، پھر اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تمہارا شوق اور زیادہ کرے لیکن دوبارہ ایسا نہ کرنا ۔

Book Ref: Sahih Bukhari Book 10 Hadith 783
Web Ref:  Sahih Bukhari Vol 1 Book 12 Hadith 750